ابنا: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے ایران کے سائنسداں شہید احمدی روشن کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدانوں کو قتل کرنے سے ایران کی پیشرفت کو دشمن روک نہیں سکتے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اسلامی مقاومت کے اقتدار پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اور اس کے امریکی اور اسرائیلی آقاؤں کی تشویش پر خوشحال ہیں۔سید حسن نصر اللہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر اسلامی مقاومت کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم ہمیں موت سے ڈراتے ہو جبکہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کے فرزند ہیں۔ ہم رسول خدا (ص) ، بدر وخيبر و حنین اور کربلا کے فرزند ہیں۔ ، انھوں نے مقاومت کے خلاف سازش کرنے والےدشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اسلامی مقاومت اور اس کے مقدسات کے خلاف جو بھی مکر و فریب کرنا چاہتے ہو کرو لیکن تم ان کی یاد ہر گز محو نہیں کرسکو گے۔ انھوں نے اسلامی مقاومت کے جوانوں کی دفاعی آمادگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ آج ہم اطمینان اور یقین کے ساتھ تاکید کرتے ہیں کہ ہم ملک اور قوم کے دفاع کی خاطر اپنے ہتھیار اور اپنی جد وجہد نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ہتھیار لبنانی قوم اور فوج کی حمایت اور اسرائيل کی مخالفت میں ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے کل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی مقاومت کی طاقت و قدرت پر بان کی مون اور امریکہ اور اسرائیل کی تشویش پر ہمیں خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جس وقت میں نے سنا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو حزب اللہ کی طاقت پر تشویش ہے تو مجھے خوشی حاصل ہوئی۔ انھوں نے بان کی مون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی اور آپ کے آقاؤں امریکہ اور اسرائیل کی تشویش پر خوشی حاصل ہے۔
سید حسن نے فلسطین میں قومی مصالحت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی قومی مصالحت کو امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے زبردست خطرہ ہے کیونکہ وہ فلسطینیوں میں ابتدا ہی سے اختلافات ڈال رہے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے بحرین کے آل خلیفہ حکومت سے کہا کہ امریکہ کے احکام ماننے کے بجائے اپنی قوم کے مطالبات پورے کرو کیونکہ امریکہ اسلامی ممالک میں اختلاف اور تفرقہ ڈآلنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے شام میں امن و سلامتی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کے مخالفین کو بشار اسد کے ساتھ گفتگو کا مثبت جواب دینا چاہیے اور امریکہ کے مکر و فریب سے دور رہنا چاہیے کیونکہ امریکہ قوموں کا سخت دشمن ہے۔ .........
/169